زخمی اسٹین میچ سے باہر، سیریز میں کھیلنا مشکوک

کیپ ٹا¶ن، 07 جنوری (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین اپنی بائیں ہیل کی چوٹ کی وجہ سے ہندستان کے خلاف چل رہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور اب ان کا سیریز میں کھیلنا مشکوک مانا جا رہا ہے ۔ اسٹین کیپ ٹاو¿ن ٹیسٹ کے دوسرے روز چائے کے وقفے سے قبل اپنے 18ویں اوورکی چوتھی گیند کرانے آئے تو دوڑتے ہوئے اچانک ایڑی میں تکلیف کے باعث اوور مکمل کیے بغیر گراو¿نڈ سے باہر چلے گئے ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کے منیجر موسیٰ جی کا کہنا ہے کہ ڈیل اسٹین انجری کی وجہ سے کافی مایوس ہیں لیکن وہ جلد از جلد فٹ ہونے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ ڈیل اسٹین کی ریکووری میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں، دوسرے ٹیسٹ میں اگر ضرورت پڑی تو وہ بیٹنگ کریں گے ۔اسٹین پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو چائے کے وقفہ سے تین گیند پہلے زخمی ہو گئے تھے ۔وہ اپنے 18 ویں اوور کی چوتھی گیند ڈالنے جا رہے تھے کہ تبھی اچانک رک گئے اور نیچے بیٹھ گئے ۔اس کے بعد انہیں باہر لے جایا گیا اور ورنون فلینڈر نے ان کا اوور کو پورا کیا۔ اسٹین کو اس کے بعد فوری طور پر اسکین کے لئے لے جایا گیا جس میں پتہ چلا کہ ان کی ہیل میں چوٹ ہے اور اب انہیں میدان پر دوبارہ واپسی کرنے کے لئے تقریبا چار سے چھ ہفتے کا وقت لگے گا۔ اسٹین نے تقریبا 13 ماہ بعد اس میچ سے کرکٹ میں واپسی کی تھی۔اس سے پہلے انہیں نومبر 2015 میں ران کی چوٹ کی وجہ سے 2016 کے پہلے سات ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہنا پڑا تھا۔اس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں دوبارہ میدان پر واپس آئے تھے اور پھر آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا جہاں وہ پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن کندھے میں چوٹ کھا بیٹھے تھے ۔