عمران نے کی شادی کی ہیٹ ٹرک

لاہور، 7 جنوری (یو این آئی) سابق کرکٹر اور پاکستانی کی دوسری سب سے بڑی سیاسی پارٹی (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے مبینہ طور پر شادی کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے ۔ پاکستان کے سابق کپتان عمران خان سیاست سے زیادہ اپنی نجی زندگی کے تعلق سے خبروں میں بنے رہتے ہیں۔ ایک بار پھر وہ اپنی تیسری شادی سے سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق عمران نے اس بار اپنی روحانی مرشدہ سے شادی کی ہے ۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران نے پاکستانی صحافی رحمان خان سے شادی کی تھی اور محض چھ مہینے بعدہی اس شادی کا انجام طلاق کی صورت میں سامنے آیا۔لیکن اس بار وہ اپنی مرشدہ بشریٰ بی بی سے تیسری شادی رچانے سے سرخیوں میں آئے ہیں۔بشریٰ سے عمران کی ملاقات کچھ برس قبل ہوئی تھی ۔ خبریں ہیں کہ دونوں نے یکم جنوری کو خاموشی سے شادی کرلی تھی۔ حالانکہ ابھی تک ان خبروں کی کسی نے تصدیق نہیں کی ہے ۔ پی ٹی آئی کے جانب سے شیرین مزاری نے ٹوئٹ کیا کہ ”میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ معاملہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق ہے اور اس سے کسی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ وہ کب، کہاں اور کس سے شادی کرتے ہیں”۔ حالانکہ پاکستانی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کے خاص ارکان بھی اس شادی میں شریک ہوئے تھے ۔ رحمان سے پہلے عمران کی پہلی شادی برطانیہ نژاد جمیکا گولڈ اسمتھ سے ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا اور وہ لاہور میں بس گئی تھیں۔ جمیکا سے عمران کے دو بیٹے ہیں لیکن سال 2004 میں اس شادی کا اختتام بھی طلاق کی صورت میں انجام پایا۔