گجرات میں پاٹیدار ہوں گے اپوزیشن لیڈر

احمد آباد،7جنوری(یواین آئی)کانگریس کے صدر اہل گاندھی فارم میں آگئے ہیں۔ صدر بنتے ہی راہل نے تنظیمی تبدیلی کی بات کی تھی، اب انہوں نے تبدیلیوں کو شروع کر دیا ہے۔ آج راہل نے گجرات کانگریس کے ایک نوجوان لیڈر پریش دھنانی کو قانون ساز کونسل کالیڈرمقررکردیاہے۔ دھانی اسٹیٹ قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈرہوںگے۔پریش دھنانی کا نام پہلے سے ہی بحث میں تھا۔ انتخابات سے پہلے یہ خیال تھا کہ اگر کانگریس گجرات میں انتخابات میں جیت تی ہے تو پریش دھنانی نائب وزیر اعلی بن سکتے ہیں۔تاہم اقتدار سے تھوڑی دورکانگریس نے زمینی لیڈرکواپوزیشن لیڈربنایاہے۔غورطلب ہے کہ کانگریس کے تمام بڑے لیڈر اس بار انتخابات ہارچکے ہیں۔ اس معاملے میں کانگریس کے دوسرے کیڈرکو آگے بڑھا جا رہا ہے۔پریش دھنانی خودامریلی سے ایم ایل اے ہیں اور سوراشٹر کانگریس نے انتخابات کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایمریلی ضلع کی تمام نشستیں کانگریس نے اس بار جیتی ہے۔ اس وجہ سے پریش کو حزب اختلاف کا لیڈرمنتخب کیاگیاہے، تاہم پاٹیدارکو حزب اختلاف کالیڈربناکر کانگریس نے 2019 کے لئے پاٹیداروں کی حمایت یقینی بنالی ہے۔پاٹیدار برادری کے دھنانی (41) نے تیسری دفعہ امریلی حلقے سوراشٹرسے انتخاب جیتاہے۔ اسی لئے ان کا نام اس عہدے کے لئے آگے بڑھا یاجارہا تھا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور پارٹی کے گجرات کے انچارج اشوک گہلوت کے مطابق کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے پریش دھنانی کو کانگریس قانون ساز پارٹی کے رہنما کے طور پر منظور کیا ہے، وہ گجرات قانون ساز اسمبلی میں کانگریس کی قیادت کریں گے۔گہلوت نے کہا کہ ریاستی کانگریسی لیڈران نے راہل سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعددھنانی کولیڈر منتخب کیا گیا ۔ پاٹیدار ریزرویشن موومنٹ کے لیڈرہاردک پٹیل نے بھی اس نام کی حمایت کی۔ریاستی کانگریس کے صدربھرت سنگھ سولنکی نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما کے طور پر پارٹی کی اعلی قیادت نے نوجوان، متحرک رہنما کو منتخب کیا ہے، وہ تمام کانگریس ایم ایل اے کے ساتھ مل کر اسمبلی میں پارٹی کو مضبوط کرےں گے۔اس سے قبل راہل نے آج دہلی خواتین کانگریس صدر کے عہدے کے لئے شرمشٹھا مکھرجی کے نام کو منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ تری پورہ خواتین کانگریس کا صدر زیدانی تریپورہ کوبنایا گیا ہے۔