آسٹریلیا نے ایشیز سیریز4صفر سے اپنے نام کی

سڈنی، 08 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری کرکٹ ٹسٹ کے آخری دن انگلینڈ کو 180 رنز پر ڈھیر کرنے کے ساتھ ساتھ سڈنی میں اننگز اور 123 رنز سے شاندار جیت درج کرتے ہوئے 4۔0 سے ایشیز ٹرافی اپنے نام کر لی۔ آسٹریلوی شہر سڈنی میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 180 رنز پر ہی آ¶ٹ ہو گئی۔ یوں آسٹریلیا نے یہ میچ ایک اننگز اور 123 رنز سے جیت لیا۔ قبل ازیں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 649 رنز سات کھلاڑی آ¶ٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 346 رنز بنائے تھے ۔ سڈنی میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آخری دن انگلینڈ نے 93 رنز چار کھلاڑی آ¶ٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو انہیں اننگز کی شکست سے بچنے کا خطرہ درپیش تھا۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ طبیعت کی خرابی کے سبب صبح میدان میں نہ اتر سکے اور جونی بیئرسٹو اور معین علی نے نامکمل اننگز کا آغاز کیا لیکن سیریز میں ناکامی سے دوچار معین آخری اننگز میں بھی کچھ نہ کر سکے اور ایک مرتبہ ناتھن لیون کی وکٹ بن گئے ۔ طبیعت کی بحالی کے بعد روٹ میدان میں آئے اور بیئرسٹو کے ساتھ مل کر کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی جس سے لگا کہ شاید انگلش ٹیم ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہو جائے لیکن کھانے کے وقفے کے بعد روٹ کی خراب طبیعت اور پیٹ کمنز کی عمدہ بالنگ نے اس خوش فہمی کا خاتمہ کردیا۔ کھانے کے وقفے کے بعد 58 کے افرادی اسکور پر طبیعت خراب ہونے پر جو روٹ ایک مرتبہ پھر میدان سے باہر جانے پر مجبور ہو گئے اور آسٹریلیا نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلش ٹیم کی بساط جلد ہی لپیٹ دی۔ کپتان کے جاتے ہیں بیئرسٹو کی ہمت بھی جواب دے گئی اور کمنز کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں وہ آ¶ٹ قرار پائے ۔ڈیبیو کرنے والے میسن کرین بالنگ میں تو کچھ نہ کر سکے لیکن 23 رنز بنا کر بلے سے کچھ مزاحمت کی لیکن ان کی یہ کوشش بھی کارگر ثابت نہ ہوئی اور پوری انگلش ٹیم 180 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے چار اور ناتھن لیون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے میچ میں اننگز میں 123 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز بھی 4۔0 سے اپنے نام کر لی۔ میچ میں آٹھ وکٹیں لینے پر کمنز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ پانچ میچوں میں 687 رنز بنانے والے آسٹریلین کپتان سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے ۔ انگلینڈ نے صبح اپنی اننگز کا آغاز کل کے 93 رن پر چار وکٹ سے آگے کیا تھا اور آسٹریلیا نے 88.1 اوور میں 180 رن کے معمولی اسکور پر اس سمیٹتے ہوئے اپنی جیت کی خانہ پری کر دی۔ کل کے ناٹ آ¶ٹ بلے بازوں میں روٹ 42 رنز اور جانی بیرسٹو 17 رن بنا کر ناٹ آ¶ٹ کریز پر تھے ۔ آسٹریلیا کے تیز گیند بازوں نے انگلینڈ کے بلے بازوں کی حالت کو اور خراب کرتے ہوئے کھانے کے وقفے کے بعد اس کے چار بلے بازوں کے وکٹ 36 رن کے فرق پر نکال دیئے ۔ روٹ نے ڈرا کی جانب میچ کو بڑھانے کی کوشش کی اور 236 منٹ کریز پر گزارے ۔انہوں نے 167 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 58 رن بنائے لیکن لنچ کے بعد وہ خراب طبیعت کی وجہ سے اتر نہیں سکے اور انہیں ریٹائرڈ ہرٹ قرار دے دیا گیا۔ اگرچہ وہ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری لگانے والے ٹیم کے بڑے اسکورر ثابت ہوئے جبکہ باقی بلے باز دبا¶ میں جدوجہد نہیں کر سکے ۔بیرسٹو نے 143 گیندوں کا سامنا کر چار چوکوں کی مدد سے 38 رن بنائے ۔ٹام کورن نے ناٹ آ¶ٹ 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ مختصر اسکور: انگلینڈ پہلی اننگز ۔346 رنز، انگلینڈ دوسری اننگز ۔180 رنز آسٹریلیا پہلی اننگز سات وکٹ پر 649 رن اننگز ڈکلئیر ۔