بلے بازوں نے افریقہ کے سامنے گھٹنے ٹیکے

ٹا¶ن،8جنوری (یواین آئی)اسٹار بلے بازوں کی شرمناک خودسپردگی نے تیز گیندبازوں کی تاریخی کارکردگی پر پانی پھیردیا اور ہندستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے ہی دن پیر کے روز 72رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندستانی ٹیم 208رن کے ہدف کے سامنے 42اعشاریہ 4اوور میں 135رن پر ڈھیرہوگئی۔ ہندستان کے تیزگیندبازوں نے جنوبی افریقہ کو دوسری اننگز میں 41اعشاریہ 2اوور میں 130رن پر آ¶ٹ کرکے شاندار موقع حاصل کیا تھا۔لیکن اسٹار ہندستانی بلے بازوں نے یہ موقع گنوادیا۔جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز ویرنون فلنڈر نے خطرناک گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42رن دیکر 6وکٹ لئے ۔مورن مورکل نے 39رن پر دو وکٹ اور کیگسوربادا نے 41رن پر دو وکٹ لئے ۔جنوبی افریقہ نے اس طرح تین میچوں کی سیریز میں 0۔1سے سبقت لے لی ہے ۔ اس سے قبل ہندوستانی تیز گیند بازوں محمد سمیع،جسپریت بمراہ ، بھونیشور کمار اور ہردک پانڈیا نے مہلک بولنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو چوتھے دن پیر کو دوسری اننگز میں 41.2 اوورز میں صرف 130 رنز پر ڈھیر کر دیا جس سے ہندستان کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لئے 208 رنز کا ہدف ملا ہے ۔ پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن بارش کی وجہ سے رد ہوگیا تھا اور چوتھے دن جنوبی افریقہ نے دو وکٹ پر 65 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔جنوبی افریقہ کے باقی آٹھ وکٹ صرف 65 رن جوڑ کر گر گئے ۔ سمیع نے 12 اوور میں 28 رن پر تین وکٹ،پہلا ٹیسٹ کھیل رہے بمراہ نے 11.2 اوور میں 39 رن پر تین وکٹ، بھونیشور نے 11 اوور میں 33 رن پر دو وکٹ اور پانڈیا نے چھ اوور میں 27 رن پر دو وکٹ حاصل کئے ۔ بمراہ نے اے بی ڈیولیرس کو بھونیشور کے ہاتھوں کیچ کراکر جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز 41.2 اوور میں 130 رن پر سمیٹ دی۔ڈی ولیرس نے 107 منٹ کریز پر رہ کر 50 گیندوں کا سامنا کیا اور 35 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ کسی کو توقع نہیں تھی کہ جنوبی افریقہ کا دوسری اننگز میں ایسا زوال ہو جائے گا۔تیسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہونے کے بعد ہندستانی فاسٹ بولر چوتھے دن میزبان ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے اور دیکھتے دیکھتے جنوبی افریقہ ٹیم پہلے ہی سیشن میں 130 رن پر آ¶ٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سمٹتے ہی چوتھے دن کا لنچ ہو گیا۔ جنوبی افریقہ نے صبح جب کھیلنا شروع کیا تو نائٹ واچ مین کیگسو ربادا دو اور ہاشم آملہ چار رن پر ناٹ آ¶ٹ تھے ۔جنوبی افریقہ نے اپنا تیسرا وکٹ 66 کے اسکور پر گنوایا۔سمیع نے آملہ (4) کو روہت شرما کے ہاتھوں کیچ کراکر ہندستان کو پہلی کامیابی دلائی۔سمیع نے اس کے بعد ربادا (5) کو بھی کپتان وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرا دیا اور میزبان ٹیم کو چوتھا جھٹکا دے ڈالا۔ آملہ اور ربادا کے آ¶ٹ ہوتے ہی جنوبی افریقہ کے بلے باز ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے رہے ۔ کپتان فاف ڈو پلیسس کھاتہ کھولے بغیر بمراہ کی گیند پر وکٹ کیپر ردھمان ساہا کو کیچ تھما بیٹھے ۔کوئنٹن ڈ¸ کوک کا بھی یہی حال ہوا۔کوک نے آٹھ رن بنائے اور بمراہ کی گیند پر ساہا کو کیچ دے بیٹھے ۔ جنوبی افریقہ نے اپنے 92 رن تک آتے آتے اپنے چھ بلے بازوں کو گنوا دیا اور نچلے آرڈر کے بلے باز بھی کچھ خاص نہیں کر سکے ۔ورنون فلینڈر 17 منٹ تک کریز پر گزارنے کے بعد 10 گیندوں میں بغیر کوئی رن بنائے سمیع کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیے گئے ۔فلینڈر کا وکٹ 95 کے اسکور پر گرا۔ کیشو مہاراج (15) نے ڈی ولیرس کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے 27 رن کی ساجھے داری کی۔لیکن بھونیشور نے مہاراج کو ساہا کے ہاتھوں کیچ کراکر اس شراکت کو ختم کر دیا۔ مہاراج نے 21 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے ۔بھونیشور نے مورنے مورکل (2) کو ساہا کے ہاتھوں لپکوایا۔اس کے بعد بمراہ نے ڈی ولیرس کو بھونیشور کے ہاتھوں کیچ کراکر میزبان ٹیم کی اننگز کو 130 رنز سمیٹ دیا۔