سیالکوٹ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کاافتتاح

سیالکوٹ / اسلام آباد 8جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیالکوٹ ایئرپورٹ کےانٹرنیشنل ٹرمینل کاافتتاح کردیا ،افتتاحی تقریب میں وزیرداخلہ احسن اقبال اور مشیرہوابازی سردارمہتاب بھی ہمراہ تھے۔سیالکوٹ ایئرپورٹ پر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم کوسیالکوٹ لاہورموٹروےپراین ایچ اے کی بریفنگ بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے اراکین سے ملاقات کریں گے اورمسلم لیگ ن کےورکرزکنونشن سے بھی خطاب بھی کریں گے۔