آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

شام : ادلب پر فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

Men inspect damages after an airstrike on the rebel-held city of Douma, in the eastern Damascus suburb of Ghouta, Syria November 2, 2017. REUTERS/Bassam Khabieh - RC15EC4CE200
Written by Taasir Newspaper

دمشق،۹جنوری(پی ایس آئی)شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں روسی اور شامی لڑاکا طیاروں نے تباہ کن بمباری جاری رکھی ہوئی ہے اور ان کے فضائی حملوں میں آٹھ بچوں سمیت اکیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے سوموار کو اطلاع دی ہے کہ روسی اور شامی طیارے گذشتہ ایک ہفتے سے جہادیوں اور باغیوں کے زیر قبضہ ادلب کے مختلف علاقوں پر بمباری کررہے ہیں۔رصدگاہ کے مطابق ادلب کے جنوب مشرق میں واقع قصبے سنجار کے مغرب میں ایک مکان پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد مارے گئے ہیں۔رصدگاہ کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور روس کے لڑاکا طیاروں نے آج بھی ادلب کے مختلف حصوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper