آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

صفائی کرمچاریوں کی تنخواہ روکی جائے : پردیپ کمار

4
Written by Taasir Newspaper

مین پوری 09 جنوری(حافظ محمد ذاکر )ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے کہا کہ مواضعات میں باقاعدگی سے صفائی اہلکاروں سے صفائی کرانا گرام پردھان اور گرام میں قائم حفظان صحت کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی،ہر ماہ پردھانوں اور ضلع حفظان صحت کمیٹی کو تسلی کرنی ہوگی کہ ان گرام میں تعینات صفائی اہلکار وں کی طرف سے باقاعدگی سے صفائی کی جا رہی ہے؟ انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گراموں میں باقاعدگی سے صفائی نہ ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، باقاعدگی سے صفائی نہ کرنے والے صفائی اہلکاروں کی تنخواہ اروک دی جائے ، اور ان کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صفائی اہلکاروں کی تنخواہ تبھی دی جائے ، جب پردھان اور حفظان صحت کمیٹی تسلی کرلے گی کہ تعینات صفائی اہلکار وں کی طرف سے باقاعدگی سے گرام میں صفائی کا کام کیا جا رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper