آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دی شکست

neazeland
Written by Taasir Newspaper

نیلسن، 09 جنوری (یو این آئی) سلامی بلے باز مارٹن گپٹل (ناٹ آ¶ٹ 86) اور راس ٹیلر (ناٹ آ¶ٹ 45) کی شاندار اننگز کے دم پر نیوزی لینڈ نے پاکستان کو منگل کو بارش سے متاثر دوسرے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت آٹھ وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2۔0 کی برتری حاصل کرلی۔ نیلسن میں کھیلے گئے میچ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پاکستان نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے ۔39 رنز پر اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے ۔ امام الحق 2، اظہر علی 5 اور بابر اعظم 10 رنز بنا کو پویلین لوٹے ۔ پاکستان کی سب سے تجربہ کار بلے بازوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی جوڑی نے مشکل وقت میں 45 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش لیکن گیند کو گرا¶نڈ سے باہر پھینکنے کی ناکام کوشش میں شعیب با¶نڈری پر کیچ ہوئے ۔کپتان سرفراز احمد نے مشکل وقت میں غیرذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ برقرار رکھا اور ایک غیرضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ اسٹمپ ہو گئے ۔ محمد حفیظ نے نصف سنچری اسکور کی اور امید تھی کہ وہ اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کو معقول اسکور تک رسائی دلائیں گے لیکن 60 کے انفرادی اسکور پر غیرضروری شاٹ نے ان کی اننگز کے آگے بھی فل اسٹاپ لگا دیا جبکہ فہیم اشرف کی اننگز بھی سات رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔ 141 رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد ایسا لگتا تھا کہ جلد ہی پوری ٹیم پویلین لوٹ جائے گی لیکن نوجوان حسن علی اور شاداب خان کیوی بالرز کے خلاف ڈٹ گئے خصوصاً حسن کا انداز جارحانہ رہا جنہوں نے چار چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے آٹھویں وکٹ کیلئے 70 رنز جوڑ کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا، ٹم سا¶دی نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے حسن علی کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ دوسرے اینڈ سے شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کر کے ٹیم کو ایک معقول اسکور تک رسائی دلا کر میچ میں جیت کی موہوم سی امید پیدا کی، وہ اننگز کے آخری اوور میں 52 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اسپیڈ اسٹار لوکی فرگیوسن تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے جبکہ ٹم سا¶دی اور ٹوڈ ایسٹل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔نیوزی لینڈ نے 247 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں کولن منرو کو پویلین لوٹا دیا۔حریف کپتان کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے دوسری وکٹ کیلئے 46 رنز جوڑے لیکن اس سے قبل کہ ولیمسن خطرناک ثابت ہوتے ، فہیم اشرف نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ نیوزی لینڈ نے 14 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے ہی تھے کہ میچ کو بارش کے سبب روک دیا گیا۔بارش کے سبب تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا کھیل ضائع ہوا جس کے سبب نیوزی لینڈ کی اننگز کو 25 اوورز تک محدود کر کے 151 رنز کا ہدف دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 11 اوورز میں مزید 87 رنز درکار تھے جو ایک مشکل ہدف نظر آتا تھا لیکن مارٹن گپٹل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے سات گیندوں قبل ہی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔نیوزی لینڈ نے محض دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے میچ میں آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی 2۔0 کی برتری حاصل کر لی۔ مین آف دی میچ مارٹن گپٹل نے پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 71 گیندوں پر ناقابل شکست 86 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ روس ٹیلر نے 43 گیندوں پر 45 رنز بنائے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper