داعش میں شامل جرمن شہریوں کے 100سے زائد بچوں کی وطن واپسی

برلن،9 جنوری(پی ایس آئی)شام اور عراق جا کر انتہا پسند گروہ داعش کی رکنیت اختیار کرنے والے جرمن شہریوں کے 100 سے زائد بچے واپس وطن لوٹ سکتے ہیں۔ جرمن اخبار دی ویلٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے یہ اعداد و شمار گرین پارٹی کے پارلیمانی حزب کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتائے ہیں۔ جرمن قوانین کے تحت ملکی شہریوں کو واپس وطن آنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ساڑھے نو سو جرمن شہری اس دہشت گرد گروہ کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے شام یا عراق گئے تھے، جن میں سے ایک تہائی واپس جرمنی پہنچ چکے ہیں۔