سعودی عرب : سمندر کے بیچ واقع ب±لند پہاڑ

ریاض،۹جنوری(پی ایس آئی)سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر کے ساحل کے مقابل بحرِ احمر میں واقع جزیرہ ’کدمبل‘ قد ر ت کا ایک خوب صورت شاہ کار ہے۔یہ جزیرہ لو گوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے کشش کا باعث ہے جہاں وہ چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو کر پہنچتے ہیں۔بحری سفر کے راستے جزیرے تک آ نے جانے میں 4 گھنٹے لگ جاتے ہیں اور اس کے اخراجات 350 ریال ہیں۔ بعض لوگ جز یر ے کے نزدیک مچھلیاں پکڑنے کا شوق بھی پورا کر تے ہیں۔جزیرہ ’دمبل‘ سمندر کے بیچ ایک بلند آتش فشاں پہاڑ کی صورت میں واقع ہے، اس کی ایک سمت ریت موجود ہے۔ پہاڑ کے اوپر جانے کے لیے باقاعدہ راستہ موجود ہے۔ اطراف میں موجود کھوکھلی چٹانیں حوادثِ زمانہ کا سامنا کرنے کا پتہ دیتی ہیں۔ چوں کہ یہ ایک پہا ڑی جزیرہ ہے لہذا یہ پودوں اور درختوں سے محر و م ہے۔پہاڑ کے نیچے کی جانب 11 قبریں مو جو د ہیں۔ یہ شاید ا±ن بعض ماہی گیروں کی ہیں جو جز یرے کے قریب فوت ہوئے اور پھر یہاں دفن کر دیے گئے۔یہ پہاڑ پرندوں کے شکار کے شو قین افراد کے لیے پ±رکشش مقام ہے کیوں کہ یہاں کئی قسم کے پرندے پائے جاتے ہیں۔ کیمر ہ مین عادل عسیری نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں جزیرہ کدمبل کی کئی تصاویر محفوظ کی ہیں۔جزیرہ ’دمبل‘ بحرِ احمر یا خلیجِ عربی میں واقع 1400 سعو دی جزیروں میں شامل ہے۔ یہاں کسی قسم کی سر مایہ کاری نہیں کی گئی اور نہ اسے سیاحتی نقطہ نگاہ سے ترقی ملی۔