غزہ کے 22 شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقات

غزہ،۹جنوری(پی ایس آئی)گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 22 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’نفحہ ‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔ مر کزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقو ق کے لیے کام کرنے والے ادارے’ریڈ کراس‘ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ریڈ کر اس کی ترجمان سھیر زقوت نے بتایا غزہ کی پٹی کے 22 شہریوں جن میں بچے شامل تھے نے اسرائیلی ’نفحہ ‘ جیل میں قید 17 اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گذرگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے راستے پہنچے تھے۔