آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

بلاتفرےق مذہب کمزوروں کی خبر گےری اور ان کے ساتھ حسن سلوک اسلام کا اہم شعبہ: مولانا اسامہ

4
Written by Taasir Newspaper

کانپور10جنوری(حافظ محمد ذاکر)اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علےہ وسلم کی سےرت کا اہم پہلو خدمت خلق ہے ، بلا تفریق مذہب یتیموں ،مسکینوں، بیواو¿ں ، مریضوں اور کمزوروں کی خبر گیری اور ان کے ساتھ ہمدردی ،حسن سلوک اور ان کی مدد اسلام کا اہم شعبہ ہے۔ حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اولےاءاللہ وبزرگان دین نے اس لائن سے شاندار نمونہ چھوڑا ہے ، اس نمونہ سے رہنمائی لیکر اسلام کے سچے نمائندہ بن کر ہرکمزور کے کا م آنے والے بنیں ۔ ہم کو چاہئے کہ ہم اپنے مالک کو خوش کریں ، ر ب کریم اپنی مخلوق سے محبت اور ان کی خدمت کرنے والوں سے بہت خوش ہوتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیة علماءاترپردیش کے صدر مولانامحمد متین الحق اسامہ قاسمی نے آج پرانی چنگی جاجمﺅ مےں بلا تفرےق مذہب تقرےبا ۵۲۱ انتہائی غریب وکمزور مرد وخواتین کو (جن مےں۸۴ برادرانِ وطن مرد و خواتےن بھی شامل تھے) جمعیة علما ءشہر کانپور کی طرف سے رضائی، کمبل، وغیرہ تقسیم کرتے ہوئے کےا ۔ مولانا اسامہ نے تنظیمی احباب اور جملہ برادران اسلام سے اپیل کی کہ وہ نفرت کرنے والے چند سر پھرے لوگوں کی مہم سے متاثر نہ ہو ں ، مذہبی اعتبار سے کسی بھی طبقہ سے بھید بھاو¿ کا شکار نہ ہوں بلکہ حضور اکرم جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علےہ وسلم اور آپ کے اولین شاگرد حضرات صحابہ کرام ؓ اور اولےاءاللہ و بزرگانِ دےن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وملت کی خدمت کرنے والی تنظیم جمعیة علماءہند کی فکر اور مہم سے جڑیں اور انسانیت کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھ کر اس کو اپنا مشن بنائےں اور عملاًےہ اعلان کردیں کہ نہ ہمارا کوئی دشمن ہے نہ ہم کسی کے دشمن ہیں ، ہمارا کام محبت اور خدمت ہے اور ہم اسی پیغام کو عام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر جمعےة علماءشہر کانپور کے صدر ڈاکٹر حلےم اللہ خاں،سکرےٹری مولانا محمد اکرم جامعی، مولانا محمد فرےدالدےن قاسمی،مفتی سےد محمد عثمان قاسمی، قاری عبدالمعےد چودھر ی ، مفتی اظہار مکرم قاسمی، محمد صالحےن عرف ننھے، محفوظ عالم اور محمد اسما عےل و دےگر علاقے کے لوگ موجود رہے اور اُنہوں نے اس کام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کےا۔

About the author

Taasir Newspaper