سعودی خاندان جمعہ کے روز پہلی مرتبہ میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے

ریاض،ااجنوری(پی ایس آئی) سعود ی عرب میں الاہلی فٹبال کلب نے ا±ن سعودی خاندانوں کا خیر مقدم کیا ہے جو البا طن کی ٹیم کے خلاف ا±س کا آئندہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ میچ 12 جنو ری بروز جمعہ جدہ میں کنگ عبد اللہ اسپورٹس سِٹی کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔الاہلی کلب نے اپنے سرکا ری اکاو¿نٹ پر کی جانے وا لی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ کلب انتظامیہ الباطن کی ٹیم کے خلاف مقابلے میں تماشائیوں کی اپنے اہل خانہ سمیت موجودگی کا خیر مقدم کرتی ہے جو سعود ی عرب میں کھیلوں کے میدانوں میں اہل خانہ سمیت شرکت کا پہلا موقع ہو گا‘۔ یاد ر ہے کہ گزشتہ برس 29 اکتوبر کو سعودی اسپو رٹس جنرل اتھارٹی نے مملکت میں کھیلوں کے مید ا نوں میں اہل خانہ کے ساتھ داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔ ابتدائی طور پر اس تاریخی نوعیت کے فیصلے کا اطلاق تین شہروں ریاض ، جدہ اور دمّام میں ہوگا۔ الاہلی کلب کے آئندہ میچ کے لیے الجوہرہ اسٹیڈیم میں سعودی خاندانو ں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ معلومات کے مطابق اسٹیڈیم کی 10 ہزار نشستو ں کو اہل خانہ کے ساتھ محظوظ ہونے والے تما شائیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔