شوگر ملز کی منتقلی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

اسلام آباد 11جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) شریف خاندان کی شوگر ملز جنوبی پنجاب منتقل کرنے کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپیل کی سپریم کورٹ میں آج بھی سماعت ہوگی۔عدالت نے جہانگیر ترین کی ملز جے ڈبلیو ڈی سے آج گنا اٹھانے کا پلان طلب کیا ہے۔ عدالت نے شریف خاندان کی بند شوگر ملیں چلانے کےلیے حکم امتناع سے انکار کردیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ گنا اٹھانے کا پلان نہ دیا تو جنوبی پنجاب کی بند شوگر ملیں کھو ل دیں گے۔گزشہ روز سماعت کے دوران کاشتکاروں کے وکیل نے کہا کہ دیگر ملیں بند ہونے سے جہانگیر ترین کی مل گنا نہیں اٹھا رہی، جے ڈی ڈبلیو مل نے پہلے بھی وعدہ خلافی کی اور کسانوں کو پچھلی ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے اور کسان کا سارا گنا اٹھنے تک کیس کی سماعت کریں گے۔