آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

بینکوں کی ہلی کی وجہ سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مستحق تک نہیں پہنچ پارہے ہیں

5+5
Written by Taasir Newspaper

مین پوری 12 جنوری (حافظ محمد ذاکر ) صنعتوں کے معاملہمیں کسی بھی کاروباری کو کوئی مسئلہ نہ ہو، صنعتوں سے متعلقہ محکمہ آپس میں تال میل کریں ، صنعت کاروں کو کسی بھی سطح پر ہراساں نہ کیا جائے،وزیر اعظم کے روزگار سرجن پروگرام کو مقررہ ہدف کو سو فیصد مکمل کرنا متعلقہ افسران کا فرض ہے ،جو بینک تعاون نہ کریں ان کے خلاف تحریر دی جائے ،بینکرس اپنے کام میں بہتری لائیں ،اور حکومت کی مفاد عامہ منصوبوں پر فوراًقرض دینا یقینی بنائیں ،بینکوں کاہلی کی وجہ سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے فوائد وقت سے مستحق تک نہیں پہنچ پارہے ہیں ۔ یہ احکامات ضلع مجسٹریٹ نے کاروباریوں اور صنعت کاروں کی معائنہ کے دوران دئے ۔انہوں نے واضح اشارہ میں کہا ہے کہ ضلع کے مینیجر کا بینکرز کے ساتھ کوئی تال میل نہیں ہے ، جس کے باعث مختلف منصوبوں میں کریڈٹ کی تقسیم ناقابل اعتماد ہے

About the author

Taasir Newspaper