آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

ٹرمپ ایران پر عائد تعزیرات میں اضافے کا اعلان کریں گے

President Donald Trump speaks during a rally in Pensacola, Fla., Friday, December 8, 2017. (AP Photo/Jonathan Bachman)
Written by Taasir Newspaper

واشنگٹن 12جنوری(آئی این ایس انڈیا) بتا یا جاتا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے اندر، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران پر عائد تعزیرات میں اضافے کا اعلان کریں گے، جب کہ اٹھائی گئی پابندیاں پھر سے لاگو کریں گے، جس کا مقصد یہ ہے کہ ایران کی حکومت کو مجبور کیا جائے کہ وہ جوہری ہتھیاروں پر تحقیق کی راہ ترک کر دے۔ یہ خبر متعدد خبر رساں اداروں نے جار ی کی ہے۔صدر نے جمعرات کی شام گئے ایران کے سوال پر اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی۔قانونی طور پر، انتظامیہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر 90 روز کے بعد اس بات کی تصدیق کرے آیا ایران 2015ءکے ا±س سمجھوتے پر عمل درآمد کر رہا ہے جس پر ایران نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ دستخط کیے تھے، تاکہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کیا جا سکے۔ نئے تصدیق نامے کی حتمی تاریخ جمعے کو ختم ہو رہی ہے۔اکتوبر میں، ٹرمپ نے کہا کہ ایران 2015ءکے معاہدے کے جذبے پر کاربند ر ہنے میں ناکام رہا ہے، جسے ’جوائنٹ کمپریہنسو پلا ن آف ایکشن‘ بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن، ابھی تک ا±نھوں نے ایران کی توانائی کی صنعت پر تعزیر ات کی شدت میں از سر نو اضافہ نہیں کیا، جو کہ پہلے لاگو تھے۔جلا وطن گروپ اور حقوق انسانی کے سرگرم کارکن ٹرمپ کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کریں گے جو ایسی حکومت کے خلاف سخت اقدامات کی آس لگائے بیٹھے ہیں، جو متعدد ایرانی شہروں میں حکومت مخالف احتجاج کے حا می ہیں؛ ا±ن کی توقعات ایسے صدر سے ہیں جو ایران کے جوہری معاہدے کے سخت ناقد رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper