آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

ٹرمپ نے دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا

6
Written by Taasir Newspaper

واشنگٹن 12جنوری(آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے آئندہ ماہ لندن میں نئے امریکی سفارتخانے کا افتتاح کرنا تھا۔ ا پنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر باراک اوباما کی طرف سے کمیشن کیے گئے اس نئے منصوبے کے مداح نہیں ہیں۔ یہ سفارتخانہ تعمیر کرنے کا فیصلہ اوباما انتظامیہ نے کیا تھا ۔ دوسری طرف برطانوی میڈیا کے مطابق دراصل ٹرمپ نے اس دورے کو اس لیے منسوخ کیا ہے کیونکہ انہیں خوف ہے کہ لندن پہنچنے پر ان کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے جائیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper