آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

عام آدمی پارٹی نے جیٹلی کا پتلہ نذر آتش کیا

6+6
Written by Taasir Newspaper

مین پوری13جنوری(حافظ محمد ذاکر )مرکزی حکومت کے فیصلے سے عام آدمی کا نقصان ہے ،یہ صرف بیرونی ملک کے تاجروں کو ملک میں لانے کی سازش ہے ،پہلے بھارتی جنتا پارٹی کانگریس کے دور اقتدار میں ،ایف،ڈی،آئی، کی بڑی شددت سے مخالفت کر تی تھی ،اور اب خود اسی کو ملک میں نافذ کر رہی ہے ،کیا غیر ملکی اشیاﺅںکا اپنے ہی دیش میں قدم جما دینا کیا یہی مودی جی کا میک ان انڈیا ہے ،میک ان انڈیا کا نعرہ دینے والی مودی سرکار آخر کیوں غیر ملکی کمپنیوں پر مہربان ہونا چاہ رہی ہے ،ان باتوں کا خیال آج عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے مشترکہ طور اخباری نمائندوں کے سامنے کیا ،عام آدمی پارٹی نے ملک کے وزیر خزانی ارن جیٹلی کا پتلہ نظر آتش کیا ،عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے ،ایف،ڈی،آئی کو سو فیصد لاگو کر نے کے خلاف مین پوری کے کرشچین چوراہے پر پہلے تو جم کر حکو مت کے خلاف نعرے بازی کی اور اس کے بعد وزیر خزانی ارن جیٹلی کا پتلہ نظر آتش کیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper