آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

ٹرمپ کے دورہ لندن کی منسوخی پر برطانیہ کا فوری رد عمل

U.S. President Donald Trump escorts British Prime Minister Theresa May after their meeting at the White House in Washington, U.S., January 27, 2017.  REUTERS/Kevin Lamarque
Written by Taasir Newspaper

لندن 13جنوری(آئی این ایس انڈیا) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ترجمان نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکو مت امریکی صدر کے دورہ لندن کا خیر مقدم کر ے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے برطانیہ کے دورے کی دعوت قبول کی تھی اور وہ آئندہ ماہ لندن میں نئے امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقر یب میں شرکت کے لیے آنا چاہتے تھے مگر ا نہوں نے بہ وجوہ اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ تر جمان نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے ٹرمپ کو لندن دورے کی دعوت میں توسیع کی جا ئے گی اور توقع ہے کہ امریکی صدر اس دعوت کو قبو ل کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کب برطا نیہ آئیں گے، اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ ایک سوال کے جواب میں برطانوی عہد ید ار کا کہنا ہے امریکا اور برطانیہ ایک دوسرے کے گہر ے دوست اور حلیف ہیں اور دونوں ملکوں کی با ہمی شراکت کو مزید گہرائی تک پہنچایا جائے گا۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعر ا ت کو ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ آئندہ مہینے برطانیہ کے سرکاری دورے نہیں جا رہے ہیں ۔ امریکی صدر کی طرف سے یہ فیصلہ اپنے خلاف برطانیہ میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے تناظرمیں کیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper