آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

سلمان خان کے 6 پیکس کی حقیقت سامنے آ گئی

5
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ،14جنوری(پی ایس آئی)بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی فلم کا سب سے اہم سین وہ ہوتا ہے، جب وہ اپنی شرٹ اتارتے ہیں۔ اسی ایک سین پر سلمان کے فین ان پر فدا رہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سلمان ہی ہیں جنہوں نے بالی وڈ ہیرو زکے لئے باڈی بلڈنگ کی روایت کی بنیاد رکھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عامر سے لے کر ریتک روشن اور یہاں تک کہ ان کے مخالف شاہ رخ کو بھی شرٹ اتارنے لگے۔ اب اگر ایسے میں کسی کو معلوم ہو کہ ان کے سکس۔پیکس کے کروڑوں لوگ دیوانے ہیں، وہ جعلی ہیں، تو حیرت زدہ ہو جانا فطری امر ہے۔اس بات کا انکشاف فلموں کے لئے کام کرنے والی کمپنی” ٹاٹا ایلیکسی “سے نکالے گئے ایک ملازم نے کیا۔ اس نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کر دیا، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سلمان کی فلیٹ ٹمی کو سکس پیکس کا شیپ دیا جاتا ہے۔جب سلمان کو پتہ چلا کہ فلم ” ایک تھا ٹائیگر“ میں ڈائریکٹر کبیر خان نے ان کے سین کو ہی ایڈٹ کر دیا ہے، تو انھوں نے فلم کے پروڈیوسر کو فون کرکے ان سے کہا کہ اگر فلم میں ان کا شرٹ لیس سین نہیں ہوگا تو ان کے فین مایوس ہوں گے۔ اس کی وجہ سے برانڈ سلمان کی امیج کو بھی دھکا لگے گا۔

About the author

Taasir Newspaper