آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

طلباءوطالبات کو ہر حالت میں 31جنوری تک سویٹر تقسیم ہوجانا چاہئے: ڈی ایم

?
Written by Taasir Newspaper

مین پوری جنوری(حافظ محمد ذاکر ) ضلع کے بنیادی تعلیم کے اسکولوں میں باقاعدگی سے آنے والے طلباءوطالبات کو ہر حال میں 31 جنوری تک بہترین معیار کے سویٹر گا¶ں کی تعلیمی کمیٹی کی طرف سے فراہم کی جانی چاہئے، کسی بھی سطح پر تا خیرہونے ، معیا رسے سمجھوتہ کر نے پر براہ راستA,B,S ذمہ دار ہو ہونگے ۔ مزخورہ احکامات ضلع مجسٹریٹ پردیپ کما ر نے سویٹر ڈسٹریبیوٹر کمیٹی میٹنگ کے دوران دئے ، انہو ں نے کہا کہ ضلع میں 01 لاکھ 30 ہزار 47 طا لب علموں کو ریاستی سرکار کی خصوصی منصوبہ بندی کا فائدہ پہنچایا جائیگا، جس میں ابھی تک سویٹر کی تقسیم 14 ہزار 230 طلباءکو کی گئی ہے ۔ اس کے لئے ریاستی حکومت سے ضلع کو ایک کروڑ تیس لاکھ رو پیہ کا بجٹ بھی دیا گیا ہے، جس سے اسکولوں میں داخلہ شدہ و پابندی سے آنے والے طلباءوطالبات کو 31 جنوری تک سویٹر مہیا کرائے جائیں ۔انہوں نے سبھی کو ہدا یت کی ہے کہ وہ 02 دن میں اسکول میں موجود طلباءکی تفصیلات فراہم کر یں، اور تعلیم کمیشن سے مل کر فوری طور پر سویٹر کو تقسیم کر نا یقینی بنا ئیں۔انہوں نے کہا کہ سویٹر کا معیار شاندار ہونا چاہئے، ا گر معیار کے مطابق سویٹر نہ ہوئے تو مجرم کے خلاف م¶ثر کا ررو ائی کی جائے گی۔اجلاس میں چیف ڈویلپمنٹ آفیسر و جے کمار گپتا، سینئر خزانچی شیام لال جیسوال، ضلع بنیادی تعلیم آفیسر وجے پرتاپ، اے بی ایس اے وغیرہ موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper