آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

کامیابی سے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے:پرابھودیوا

2+2
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،15جنوری(پی ایس آئی) بولی وڈ اداکار، کوریوگرافر اور فلمساز پرابھودیوا نے کہا ہے کہ کامیابی سے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ،اس سے آگے مذید بہتر کرنے کا دباو¿ بھی ہوتا ہے۔ میڈیا کے مطابق پرابھودیوا نے کہا ہے کہ میں خود کو متحمل مزاج رکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور کامیابی اور ناکامی کو برابر دیکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تامل فلم ”مرکری “ بہت زیادہ دلچسپ اور منفرد فلم ہو گی اور وہ بہت جلد تامل فلم کی ہدایات بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کام کرنے سے متعلق بہت لالچی ہیں اس لئے وہ بیک وقت اداکاری ،ہدایتکاری ،ڈانس اور فلم کی پیشکش بھی دیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper