آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

سہارنپورامن اور آپسی بھائی چارے کا مضبوط قلعہ:منیش شکلا

4+4
Written by Taasir Newspaper

سہارنپور 16جنوری(احمد رضا)حضرت امیر خسرو کلچرل سوسائٹی اور ایچ مقبول میموریل سوسائٹی و انجمن زندہ دلان سہارنپور کے اشتراک سے مشہور شاعر این آر آئی ذیشان سحر کے شعری مجموعہ ”ندائے سحر“ اور ”نکیلے پتھر“ کے اجراءکے موقعہ پر ایک شاندار اردو تقرےب کا انعقاد انبالہ روڈ پر واقع ہوٹل اسکائی لارک میں ملک کی مشہور روحانی شخصےت پنڈت کیدارناتھ پربھاکر کی سرپرستی میںکیاگیااس تاریخی پروگرام کی صدارت ہندی کے نامور شاعر ڈاکٹر وجیندر پال شرما نے کی نظامت کی ذمہ داری سوشل قائدرا¶ محبوب نےبہتر انداز سے نبھائی سینئر بی ایس پی لیڈر حاجی فضل الرحمن علیگ نے کہا کہ یہ ذیشان سحر کی حب الوطنی ہے کہ انہوں نے اپنے شعری مجموعہ کا اپنے ملک میں اجراءکرایاسینئر بی ایس پی لیڈر حاجی فضل الرحمن علیگ نے سہارنپور کی اردو دوستی اور ہندو مسلم ایکتاپر فخر محسوس کرتے ہوئے اس تقریب کی بھر پور سراہناکی ۔سنجیدہ شاعر این آر آئی ذیشان سحر کے شعری مجموعہ ”ندائے سحر“ اور ”نکیلے پتھر“ کے اجراءکے موقعہ پر اردوہمدردان کے پروگرام میں دیر رات تک مسلم اور غیر مسلم اردو ہمدودوں کی تقاریر اور شاعری نے ہندی اور اردو کا جو شاندار سنگ میلقائم کیا اس عملی اقدام نے پروگرام میں موجود سیکڑوںسامعین کودیر رات تک پر مغز شاعرانہ کلام سے سرگرم کئے رکھا کناڈا میں مقیم این آر آئی شاعر ذیشان سحر نے بھی اپنی شاعری سے پروگرام میں سماں باندھے رکھا اور سامعین کی خوب واہ واہیحاصل کیاردو کے اس شاندار پروگرام میں این آر آئی ذیشان سحر کی غزلوں کو نوجوان گلوکار دل بہار ملک نے اپنی آواز میں سامعین کے روبرو پیش کرتے ہوئے محفل میں چار چاند لگائے اجراءکے موقع پرہی غلام ربانی نے این آر آئی ذیشان سحر کے شعری مجموعہ پر سپاس نامہ پیش کیا اسلا میہ انٹر کالج کے ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر جلال عمر نے ذیشان سحر کی شاعری اور ان کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی لکھن¶ سے آئے بین الاقوامی شہرت یافتہ اردو شاعر منیش شکلا نے سہارنپور کے ادب اور شاعری اور یہاں کے شاعروں کے بارے میں واضع طور سےسامعین کوبتایا اور سہارنپور کی اردو وفاداری کے ساتھ ساتھ ہندو مسلم ایکتاکی بھر پور تعریف کرتے ہوئے سہارنپور کو امن اور آپسی بھائی چارے کا مضبوط قلعہ قرار دیا ،بین الاقوامی شہرت یافتہ اردو شاعر منیش شکلا نے سہارنپور سے اپنے رشتے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انکی تعلیم سہارنپور کے اساتذہ کی زیر نگرانی مکمل ہوئی اور آج انکی کامیابی اسی سرزمین کے پیار کا نتیجہ ہے منیش شکلا اپنی پر اثر تقریر کے درمیان کتنی ہی بار جذباتی ہو ئے اور آپکی آنکھیں بھی نم ہوگئیںگئے شہر کے تیز ترار صاقف ذہن ایم ایل اے سنجے گرگ نے کہا کہ ذیشان سحر نے کناڈا میں بھی ہندوستان کو آباد کیا ہوا ہے اور وہ بیرون ملک میں رہ کر بھارت کا نام روشن کر رہے ہیں اس موقع پر مہندر تنیجہ، اشوک جین، نوشاد خان دہلوی، مسعود بدر، اوصاف گڈو، انور علی، بالیشور جین، وجاہت دہلوی، راشد جمیل ایڈووکیٹ، انوج شرما، انوج شرما، ماسٹر احسان، شبیر شاد، انور احمد، سید حسان، شفاعت عظیم وغیرہ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper