جوکووچ دوسرے راونڈ میں

میلبورن، 16 جنوری (یو این آئی) سابق نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنی فٹ نیس کو لے کر خدشات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں منگل کو آسان جیت کے ساتھ دوسرے را¶نڈ میں جگہ بنا لی ہے اگرچہ خاتون نمبر ون کھلاڑی سمونا ہالیپ کو پہلے را¶نڈ میں تھوڑی محنت کرنی پڑ گئی۔ جوکووچ نے امریکہ کے ڈونلڈ ینگ کو مسلسل سیٹوں میں 6۔1 ،6۔2 ،6۔4 سے شکست دے کر دوسرے را¶نڈ میں جگہ بنائی۔اپنے بازو پر طبی بینڈ پہن کر کھیلنے اترے 14 ویں سیڈ کھلاڑی نے اگرچہ کھیلتے ہوئے کہنی میں پریشانی کا کوئی اشارہ نہیں دیا اور ایک گھنٹے 51 منٹ تک چلے میچ میں 33 ونرس لگائے ۔ گزشتہ سال جولائی میں ومبلڈن کوارٹر فائنل کے بعد سے یہ پہلے نمبر ایک کھلاڑی کا پہلا میچ ہے ۔میلبورن میں چھ بار کے چمپئن جوکووچ اب دوسرے دور میں فرانس کے گائل مونفلس سے کھیلیں گے جنہوں نے کوالیفائر جمی منار کو 6۔3 ،7۔6 ،6۔4 سے مسلسل سیٹوں میں شکست دی۔ جاپان کے نمبر ایک کھلاڑی کائی نشیکوری کے اس بار ٹورنامنٹ سے غیر موجود رہنے پر ان کے ہم وطن یوشھتو نشوکا نے پہلے را¶نڈ میں 27 ویں سیڈ فلپ کولشریبر کو 6۔3، 2۔6 ،6۔0 ،6۔1 ،6۔2 سے شکست دے کر دوسرے را¶نڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔اس کے علاوہ جاپان کے ہی ییچ¸ سگتا نے بھی بڑا الٹ پھیر کر کے آٹھویں سیڈ امریکہ کے جیک سک کو 6۔1 ،7۔6 ،5۔7 ،6۔3 سے شکست دے کر شاندار جیت درج کرلی۔ خواتین کے سنگلز میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہالیپ نے پہلے دور میں 17 سال کی مقامی کھلاڑی دیستان¸ اوا کو 7۔6 ،6۔1 سے شکست دے کر دوسرے را¶نڈ میں داخلہ حاصل کیا ± ہالیپ کو پہلا سیٹ جیتنے میں 73 منٹ لگے اور ان کی ہیلس بھی زخمی ہو گئی۔دوسرے سیٹ میں وہ پا¶ں میں پٹی باندھ کر اتریں لیکن آسانی سے دوسرا سیٹ جیت لیا۔ ہالیپ میلبورن پارک میں اب تک چھ میں سے چار بار پہلے را¶نڈ سے ہی باہر ہو چکی ہیں لیکن دو بار وہ کوارٹر فائنل تک بھی پہنچی ہیں ۔ وہ اگلے دور میں ومبلڈن فائنلسٹ یوزن¸ بکارڈ کے خلاف کھیلیں گی جنہوں نے اوشن ڈوڈن کو 6۔3، 7۔6 سے شکست دی۔ دوسری سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاک¸ نے مھولا بذارنیسکیو کو 6۔2 ،6۔3 سے شکست دے کر پہلے دور میں جیت درج کی۔وہیں 30 سالہ شاراپووا نے بھی میلبورن پارک میں فاتحانہ آغاز کر اپنی واپسی کا اشارہ دیا۔ڈوپنگ کیلئے معطلی کا سامنا کرچکی روسی کھلاڑی نے جرمنی کی تتجانا ماریا کو مسلسل سیٹوں میں 6۔1 ،6۔4 سے شکست دی۔ 47 ویں رینکنگ اور پانچ بار کی گرینڈ سلیم چمپئن شاراپووا کے لیے میدان میں بیٹھے لوگوں نے بھی جم کر حمایت دکھائی۔10 سال پہلے یہاں خطاب جیت چکی روسی کھلاڑی نے اوپننگ سیٹ میں صرف ایک گیم ہی گنوایا اور طویل ریلیاں کھیلتے ہوئے آسان جیت اپنے نام کی۔روسی کھلاڑی کے سامنے دوسرے را¶نڈ میں 14 ویں سیڈ ایناستازیا سیواسووا سے مقابلہ ہوگا۔ سابق نمبر ایک جرمنی کی انجلک کربر نے بھی گزشتہ خراب سیزن کے بعد نئے سیزن میں مثبت آغاز کیا اور ہم وطن کھلاڑی اینا لینا فراڈسیم کو 6۔0 ،6۔4 سے شکست دی۔اولمپک سلور میڈلسٹ کربر کروشیا کی ڈونا ویکک سے کھیلیں گی۔ دیگر میچوں میں 19 ویں سیڈ میگڈیلینا رباریکووا نے امریکہ کی ٹیلر ٹاسیڈ کو 6۔0 ،7۔5 سے ، سلوواکیہ کی 30 ویں سیڈ کیکی برٹنس نے امریکہ کی کیتھرین بے لس کو 6۔7 ،6۔4 ،6۔2 سے شکست دی۔امریکہ کی نکول گبز نے بلغاریہ کی وکٹوریہ ٹومووا کو 6۔1 ،6۔1 سے شکست دی۔