مصر : پہلی مرتبہ کابینہ میں 6 خواتین شامل

قاہرہ16جنوری ( آئی این ایس انڈ یا )السیسی کے دور اقتدار کے نئے مصر میں روشن خیالی اور جدت پسندی عود کر آئی ہے اور ایک بار پھر مصر میں جمال عبدالناصر کے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اتوار کے روز دو خوا تین وزراءکے تقرر کے نتیجے میں 1962 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ حکومتی کابینہ میں بیک وقت 6 خواتین وزراءشامل ہیں۔ وزیراعظم ڈاکٹر شریف اسماعیل کی سربراہی میں موجودہ مصری کابینہ میں شامل 6 خواتین وزراءہ ہیں : وزیر یک جہتی ڈاکٹر غازہ والی ، وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر ہالہ السعید ، وزیر ہجرت نبیلہ مکرم ، بین الاقوامی تعاون کی وزیر ڈاکٹر سحر نصر ، وزیر سیاحت ڈاکٹر رانیا اور وزیر ثقافت ایناس عبداالدائم ۔مصر میں 25 ستمبر 1962 کو صدر جمال عبدالناصر نے حکومت ابو زید کو سماجی امور کا وزیر مقرر کیا تو وہ ملکی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر تھیں۔ اس کے بعد سے اب تک مصری کابینہ میں 27 خواتین وزرائکا تقرر کیا جا چکا ہے۔مو جو د ہ صدر عبدالفتاح السیسی کے دور میں مجموعی طور پر اب تک دس خواتین نے مختلف وزارتو ں کے قلم دان سنبھا لے ہیں ۔