آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے کار کنان نے مختارعباس نقوی کا پتلا جلایا

9
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ سیٹی 17 جنوری( ذو القرنین) بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے سابق تنظیمی سکر یٹری شار ف احمد رنگریز کی قیادت میں آج شہید بھگت سنگھ چوک پٹنہ سیٹی میں اقلیتی امور کے وزیر مختارعباس نقوی کا پتلا نذر آتش کیا۔پتلا نذر آتش کر نے کے بعد شار ف احمد رنگریز نے کہاکہ مر کز ی حکومت کے ذریعہ حج سبسیڈی ختم کیا جا نا یہ بی جے پی کے نظریہ کو ثابت کرتا ہے کہ وہ ہروقت مسلم کے خلاف فیصلہ لینے میں پیش پیش ہے۔ اور حج سبسیڈی کے ختم کئے جانے کی ہم مذمت کر تے ہیں ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس کا نعرہ دیتی ہے لیکن حج پر سبسیڈ ی ختم کر کے اقلیت کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper