آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

پینس، غنی رابطہ، جنوبی ایشیائی حکمت ِ عملی پر گفتگو

Vice President Mike Pence waves as he walks on Capitol Hill in Washington, Wednesday, Jan. 3, 2018. Pence swore into office the two newest members of the Senate, Democrats Doug Jones of Alabama and Tina Smith of Minnesota. The Republican majority in the Senate narrowed to 51-49 on Wednesday as two new Democratic senators were sworn into office, complicating GOP efforts to advance the party’s legislative agenda before the 2018 midterm elections. (AP Photo/Susan Walsh)
Written by Taasir Newspaper

واشنگٹن 17جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) امریکی نائب صدر مائیک پینس نے منگل کے روز ٹیلی فون پر افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کی، جس دوران نائب صدر نے ضروری اصلاحات، سیاسی شمو لیت اور آئندہ انتخابات کے لیے تیاری کے حوالے سے جاری اہم پیش رفت پر بات کی۔و ائٹ ہاو¿س سے جاری ہونے والے ایک بیا ن میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں ا±س مکالمے کے سلسلے کو جاری ر کھا گیا جو نائب صدر نے گذشتہ ماہ کابل میں اشرف غنی اور افغان چیف اگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے کی تھی۔بیان کے مطابق، مائیک پینس اور صدر غنی نے صوبہ بلخ میں سیاسی قیادت سے متعلق گفتگو کی ۔امریکی نائب صدر نے اِس ضرورت پر زور دیا کہ افغان حکومت بلخ کے گورنر عطا کے ساتھ بات چیت کرے، تاکہ مذاکرات کے ذریعے قیادت کی پ±رامن تبد یلی عمل میں آ سکے۔ مائیک پینس نے افغانستان کی سکیورٹی کی صورت حال اور صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا سے متعلق حکمتِ عملی پر بھی گفتگو کی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نائب صدر اور اشرف غنی نے امریکہ، اتحاد اور افغان فوجیوں کی جانب سے سرکشی اور بین الاقوامی دہشت گردوں سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں دکھائی گئی بہادری اور قربانیوں کو سراہا، جن میں داعش اور القاعدہ سے نمٹنا شامل ہیں۔نائب صدر پینس اور صدر غنی نے امریکہ اور افغانستان کے مابین دیرپہ بندھن اور قریبی اتحاد کے تعلقات کا اعادہ کیا۔

About the author

Taasir Newspaper