بی جے پی سیاسی مفاد کے لیے ایس ڈی پی آئی کو بدنام کر رہی ہے: الیاس محمد تمبے

نئی دہلی17جنوری ( پریس ریلیز) ۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)نے بی جے پی صدر امیت شاہ سمیت دیگر بی جے پی لیڈرا ن کے بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی لیڈران ایس ڈی پی آئی کے خلاف جھوٹے ، بے بنیاد اور فرضی الزامات لگا کر معاشرے کو مذہبی بنیاد پرتقسیم کرکے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی کے قومی جنرل سکر یٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ بی جے پی سیاسی اور انتظامیہ سطح پر ناکام ہو چکی ہے اس لیے وہ ملک گیر سطح پر تیزی سے ابھرتی آ ر ہی ایس ڈی پی آئی کو نشانہ بنا کربدنام کررہی ہے۔ کر نا ٹک میں امسا ل ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر بی جے پی صدر امیت شاہ نے اپنے حالیہ بنگلور دورے کے دورا ن ایس ڈی پی آئی کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ گجرات اسمبلی انتخابی مہم میں ایس ڈی پی آئی کی بی جے پی مخالف موقف اور جگنیش میوانی کی حمایت کی وجہ سے بی جے پی کو گجرات میں جو نقصان پہنچا ہے اس سے بی جے پی صدر امیت شاہ خائف ہوئے ہیں۔ امیت شاہ اپنے بیانات کے ذریعے کرناٹک میں کانگریس اور ایس ڈی پی آئی کے درمیان انتخابی سمجھوتہ نہ ہوجائے اس لیے وہ ایس ڈی پی آئی کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر کانگریس کو خو فزدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ سیکولر اور بی جے پی مخالف ووٹوں سے کرناٹک میں بی جے پی کو کراری شکست کا ڈرہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اس بات پر خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیت شاہ کا ایس ڈی پی آئی کے خلا ف بے بنیاد الزامات لگانا دراصل اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ بی جے پی کے صفوں میں اس لیے خوف چھایا ہوا ہے کیو نکہ ایس ڈی پی آئی ملک گیر سطح پر تیز رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔ بی جے پی اپنی دور اقتدار میں عوام کا اعتماد کھوچکی ہے۔ ایک طرف گجرات کے حالیہ اسمبلی انتخابا ت میں بی جے پی کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے اور دوسری طرف اتر پردیش کے بلدیہ انتخابات میں بھی بی جے پی کی 10%فیصد ووٹ کی کمی ہوئی ہے۔ لہذا مختلف ریا ستو ں میں اپنی ناکا میو ں کے مدنظربی جے پی ایس ڈی پی آئی کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر سیکولر عوام کے ووٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی امیت شاہ کے سیا سی چالوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور خود امیت شاہ بھی اس بات سے واقف ہیں کہ ایس ڈی پی آئی ہی ایک واحد سیاسی پارٹی ہے جو انہیں ملک گیر سطح پر منہ توڑ جواب دینے کے قابل ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے اخباری اعلامیہ میں مزید کہاہے کہ ایس ڈی پی آئی امیت شاہ کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کر ے گی بلکہ بی جے پی کے خلاف ایس ڈی پی آئی کی سیاسی لڑائی بھی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس ملک میں جمہوری لحاظ سے اور حقیقی طور پر عوام کو اقتدار حاصل نہیں ہوجاتا۔