آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

دنیا کی سب سے بڑی سیلابی غاروں کا سلسلہ دریافت

1
Written by Taasir Newspaper

میکسیکوسٹی 18جنوری ( آئی این ایس انڈیا )میکسیکو کے جزیرہ نما ی±کاتان کے علاقے میں ساڑھے تین سو کلو میٹر طویل غاروں کا سلسلہ دریافت کیا گیا ہے۔ یہ اب تک دریافت ہونے والی زیر زمین سیلابی غاروں میں سب سے طویل سلسلہ ہے۔ جزیرہ نما ی±کاتان کو قدیم مایا تہذیب کا ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ جرمن غوطہ خور رابرٹ شمٹنر نے دس ماہ ان زیر زمین سیلابی غاروں میں سفر کیا۔ محققین کے مطابق اس دوران کوئی نئی غاریں دریافت نہیں کی گئیں بلکہ یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اس علاقے میں یہ غاریں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی اور ایک سلسلہ ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper