آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

نوازشریف ، 2014ءمیں اسمبلیاں توڑنا چاہتے تھے: خورشید شاہ

4
Written by Taasir Newspaper

اسلام آباد 18جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014ءمیں نواز شریف نے مجھے کہاکہ مجھے اب حکومت میں رہنے کی ضرورت نہیں اب بہتر یہی ہے کہ اسمبلیاں توڑ دی جائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارٹی کی ہدایت پر ہم نے اس وقت مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا تھا۔اب ہم دیکھ رہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، پیپلز ہارٹی جمہوریت اورپار لیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے۔اگر 2014ءکے دھر نے میں کنٹینر پر بھی آ جاتے تو حکومت کو گھر بھیج سکتے تھے۔ آصف زرداری کنٹینر پر چڑھنے کی بجائے نواز شریف سے ملنے ان کے گھر چلے گئے تھے۔انہوں نے نواز شریف کے گھر جا کر کہا کہ یہ ہمارے وزیر اعظم ہیں ،ہمارا یہ کردار پارلیمنٹ ،جمہوریت اور اداروں کو بچانے کے لئے تھا۔

About the author

Taasir Newspaper