حج کمےٹی کو سرکاری چنگل سے آزادہونا چاہئے:شاہد علی اےڈوکےٹ

 18جنوری(ابصار احمد صدیقی)نئی دہلی۔حج سبسڈی ختم کئے جا نے کے فےصلے پرپرےس بےان مےں اظہار خےال کرتے ہوئے ےونائےٹےڈ مسلمس فرنٹ کے قو می صدر شاہد علی اےڈوکےٹ نے کہا کہ جس طرح دےگر مذاہب کے لوگوں کی تمام انسٹی ٹےوشن سرکاری کنٹرول سے آزاد ہےں اسی طر ح مسلمانوں کے سبھی انسٹی ٹےوشن جس مےں حج کمےٹی اوروقف املاک بھی شامل ہےں سرکار ی چنگل سے آزاد کراےاجائے اور اسے مسلما نوں کے سپرد کےاجائے جب دےگر مذاہب کے لوگوں کی سبھی انسٹی ٹےوشن سرکار چنگل سے آزاد ہےں تو مسلمانوں کے کےوں نہےں ؟ ۔ انھوں نے کہا کہ حج پر جانے کے لئے جو اےئر ٹکٹ ہوتے ہےں اس کی عام نےلامی نہےں ہو تی اور نہ ہی اس کا عام ٹےنڈر نکلتا ہے جےسے ر ےٹ ٹکٹ کا اگر آمد ورفت کا تےس ہزار ہے تو وہی ٹکٹ حج کے وقت ڈےڑھ سے دو لاکھ کا ہو جاتاہے الگ الگ رےاستوں سے فلائٹس ٹکٹ کے الگ الگ رےٹ ہوتے ہےں جےسے جموںو کشمےر اور اترپردےش وغےرہ سے فلائٹس ٹکٹ کے رےٹ بہت ہی زےادہ ہے دہلی مےں تھوڑاکم ہے لےکن وہ مارکےٹ رےٹ سے چار گنا زےادہ ہے ۔شاہد علی نے مطالبہ کےا کہ ٹکٹ کے لئے اوپن ٹےنڈر ہونا چاہئے اور دنےا بھر کی جتنی اےئر لائنس ہے سب کوبرابر موقع اور حق ملنا چاہئے اور جو ہمےں سب سے زےادہ سستا ٹکٹ فراہم کرے گا ہم اسی کا ٹکٹ لےں گے۔کےونکہ اس مےں حکومت کی منمانی ہے اور حکومت نے جواس مےں سبسڈ ی شروع کی تھی ےہ اسلئے کی تھی اس پر حکومت کا کنٹرول رہے اور حکومت جو اپنے عہدےدار وں کومقرر کرتی تھی وہ اس لئے کرتی تھی وہ سبسڈی دے رہے ہےں اب سبسڈی ختم ہو گئی ہے تو حکومت کا کنٹرول بھی اس پر سے ختم ہوناچاہئے اس لئے مےرا مطالبہ ہےکہ جس طرح دےگر مذاہب کے لوگو ں کی تمام انسٹی ٹےوشن سرکاری کنٹرول سے آزاد ہےں اسی طرح مسلمانوں کے سبھی انسٹی ٹےوشن جس مےں حج کمےٹی اوروقف املاک بھی شامل ہےں سرکاری چنگل سے آزادہونا چا ہئے اور اسے مسلمانوں کے سپرد کےاجا نا چا ہئے ۔