روس نے چین کو S-400 میزائل نظام کی ترسیل شروع کر دی

بیجنگ 18جنوری ( آئی این ایس انڈیا )روس نے چین کو S-400 میزائل نظام کی ترسیل شرو ع کر دی ہے۔ روسی نیوز ایجنسی TAAS نے یہ بات روس کے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کے ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ زمین سے فضا میں مار کرنے والے اس میزائل نظام کی فراہمی دونوں ممالک کے درمیان 2014ء میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت کی جا رہی ہے۔