سعودی عالم دین افریقی ملک گنی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ریاض کروانی،۸۱جنوری(پی ایس آئی)سعودی عرب کے ایک ممتاز عالم دین الشیخ عبدالعزیز بن صالح التویجری کو افریقی ملک گنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گنی کے سیکیورٹی اور طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عالم دین الشیخ صالح التویجری کو کروانی شہر میں کانکان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی مو ت واقع ہوگئی۔اتبدائی اطلاعات کے مطابق الشیخ تویجری ایک مقامی شہری کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر گولیاں چلا ئیں ۔ ان کے سینے میں دو گولیاں لگیں جو ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوئیں ۔ موٹرسائیکل پر سوار دوسرا شخص شدید زخمی ہوا ہے اور اسے کانکان کے صوبائی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔