عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو طلب کرلیا

ملتان / اسلام آباد 18جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اگلی پیشی پر مفتی عبدالقوی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عبدالرشید عابد کی عدالت میں آج قندیل کے قتل میں ملوث ا±س کے بھائی وسیم اور کزن حق نوازکو پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مختصر سماعت کے بعد عدالت نے 3 فروری کو دوبارہ سماعت کا حکم دیتے ہو ئے مفتی عبدالقوی کو بھی 3 فروری کی سماعت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے د یا ۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو گزشتہ سال 15 جولائی کی شب جب وہ اپنے آبائی مکان میں سو رہی تھی تو بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کا قتل کر دیا تھا ، جس کا اعتراف ملزم بھائی وسیم نے فوراً کر لیا تھا۔