آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Appointment

افغانستان میں داعش کے ابھرنے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں: امریکہ

1
Written by Taasir Newspaper

کابل / واشنگٹن 19جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) امریکہ نے اپنے اس الزام کی ایک بار پھر سختی سے ترد ید کی ہے کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں داعش کے نام سے ابھرنے والے نئے دہشت گرد گر وپ کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے۔بعض حلقوں کی جانب سے، جن میں سابق افغان صدر حامد کرزئی اور روس بھی شامل ہیں حالیہ مہینوں میں یہ کہا جاتا رہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں مبینہ داعش کا لعدم تنظیم کی مدد کر رہا ہے ۔ کابل میں افغانستان کے لیے امریکی سفیر جا ن باس نے امریکی موقف دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ بات زور دے کر کہتا ہوں کہ داعش کو امریکہ افغانستان میں نہیں لایا۔ امریکہ نے کبھی بھی داعش کی تخلیق، اسے بنانے یا اس کے ہولناک حملوں کی حمایت نہیں کی۔انہوں نے ان خیالات کااظہار کابل میں اپنی پہلی نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔پچھلے سال حامد کرزئی نے کئی میڈیا گروپس کے ساتھ اپنے انٹرویوز میں یہ کہا تھا کہ امریکہ داعش کو اپنے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے یہی بات جمعرات کے روز کہی کہ امریکہ کو افغانستان میں دا عش اور انتہا پسندی کے ابھرنے کی وضاحت کرنا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے کچھ مسائل کا تعلق بیرونی ملکوں سے ہے۔ انتہاپسندی امریکہ اور پاکستان کے تعاون کی پیداوار ہے اور افغانستان کو اس کے نتائج بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ کرزئی نے نئی دہلی میں ایک کانفر نس کے دوران کہا کہ امریکہ کو اس کی لازماً وضاحت کرنا ہو گی۔امریکہ سفیر باس نے کہا ہے افغا نستان میں داعش کے ساتھ مفاہمت یا امن کے لیے کام کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کے ساتھ نمٹنے کا واحد راستہ میدان جنگ ہی ہے کہ یا تو انہیں ہلاک کر دیا جائے یا پھر انہیں پکڑ لیا جائے ۔ داعش افغا نستان میں صوبہ خراسان کے نام سے کام کر رہا ہے۔ اس گرو پ نے 2015 میں ملک کے مشرقی علاقوں، خاص طور پر پاکستا ن کی سرحد کے ساتھ واقع صوبے ننگرہار سے اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا ۔بعد ازاں اس گرو پ نے اپنی سرگرمیوں کا دائرہ ملک کے دو سر ے حصو ں تک بڑھا دیا جس میں وسطی ایشیائی ریا ستو ں کی سر حد سے منسلک افغانستان کے شمالی علاقے شا مل ہیں، جس سے روس کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔داعش نے حالیہ کئی مہلک حملوں کی ذمہ داری قبو ل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پاکستان کا الزام ہے کہ اس کے ملک پر ہونے والے دہشت گرد انہ حملوں میں ان دہشت گردوں کا ہاتھ ہے جن کے ٹھکانے افغان سر حد کے اندر ہیں۔ جب کہ افغانستان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں حملوں کے لیے داعش کو پاکستان سے مدد ملتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper