آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

زینب کے قاتل کی عدم گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد

6
Written by Taasir Newspaper

لاہور/ اسلام آباد 19جنوری ( آئی این ایس انڈیا )زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ہو گئی ،قرارداد رکن پنجاب اسبملی محمد سبطین خان نے جمع کروائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ گزر گیا، زینب کے قاتل کا گرفتار نہ ہونا حکومتی ناکامی ہے، صوبہ بھر میں بچوں اور بچیوں کے اغواء، زیا دتی اور قتل کے واقعات تھم نہیں سکے۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی بروقت کاروائی نہ ہونے سے ملزم آزاد گھوم رہے ہیں، حکومت اور پولیس اغواءاور قتل جیسے واقعات ر روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کر ے ۔متن کے مطابق بچوں کے اغواء، زیادتی اور قتل جیسے واقعات کے پیش نظر دہشت گردی اور فیملی کورٹس کی طرح الگ کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔متن میں اغواءاور قتل جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper