عمران خان 2 روزہ دورے پر دوبئی روانہ

بنی گالہ / اسلام آباد 19جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2 روزہ دورے پر دوبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ عمران خان دوبئی میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز ریزنگ مہم میں حصہ لیں گے۔عمران خان 2 روزہ دورے پر دوبئی روا نہ ہو گئے۔ عمرا ن خان دوبئی میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز ریزنگ کریں گے اس کے علاوہ عمران خان دوبئی میں پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید بھی شوکت خانم ہسپتال کی فنڈنگ ریزنگ کیلئے دوبئی پہنچ چکے ہیں ۔ دوبئی روانہ ہونے کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما عون چوہدری بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان 23 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔ ابھی حالیہ دنوں میں انہو ں نے حکمرا ں جماعت سے نالاں ہوکر ایک بیان میں پارلیامنٹ پر ہی ’ لعنت ‘ بھیج دی جو کہ آئینی طور پر جرم ہے ۔