فرانسیسی صدر سے انگیلا میرکل کی ملاقات

برلن 19جنوری ( آئی این ایس انڈیا )جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا آج جمعہ کے پیرس کا دورہ متوقع ہے جس میں وہ فرانسیسی صدر امانویل ماکروں سے ملاقات کریں گی۔ یہ ملاقات جرمنی اور فرانس کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کی پچپن ویں سالگرہ کے حوالے سے ہے۔ یہ بھی اہم ہے کہ دونوں ملکوں کی پارلیمان اب سے تین دن بعد جرمنی اور فرانس کے درمیان ایک نئے معاہدے پر بات چیت شروع کرنے والی ہیں۔