آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار،2فوجی ہلاک

8
Written by Taasir Newspaper

کیلی فورنیا،21جنوری (یواین آئی)امریکہ کی ریاست کیلی فورنیامیں کل فوج کے ایک اپاچے ہیلی کا پٹر کے حادثہ کا شکار ہوجانے سے دو فوجیوں کی موت ہوگئی ۔فوج کے ایک ترجمان نے آج یہ اطلاع دی ۔ترجمان کرنل جاسون برا¶ن نے بتایاکہ جنوبی کیلی فورنیا کے فورٹ ارون کے قومی تربیتی مرکز میں فوج کا اے ایچ 64ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں دوفوجیوں کی موت ہوگئی ہے ۔ایک دیگر افسر نے بتایا کہ اس حادثہ میں پائلٹ اور معاون پائلٹ کی موت ہوگئی ۔انکی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی ان کے رشتہ داروں کو اس کی اطلاع دی گئی ہے ۔حادثہ کے اسباب کی جانچ کے احکامات دئے گئے ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper