دہشت گردی کے نتیجے میں 13 ہزار شہری زخمی ہوئے: مصری صدر

قاہرہ 21جنور ی ( آئی این ایس انڈیا ) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں کم سے کم 13 ہزار شہری زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ وہ دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے وا لے شہریوں کو ہرممکن طبی سہولت فراہم کر یں ۔عرب ٹی وی کے مطابق صدر سے سوال کر یں ‘مہم کے دوران صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ ہم ماضی کے طور طریقوں کے پابند نہیں۔ مصر نے ہمیشہ ایک آزاد، متوازن اور رواداری پر مبنی پالیسی کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ مصر نے عالمی سطح پر اپنا کھویا وقار بحال کیا۔ اس کے اداروں نے اپنا رعب برقراررکھتے ہوئے قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔صدر السیسی نے انکشاف کیا کہ لیبیا کے کرنل معمر قذافی کے قتل کے بعد ملک کی مغربی سرحد دراندازی روکنے کے لیے ایلیٹ فورس تعینات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کو مصرمیں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ صدرالسیسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ان کی حکمت عملی واضح ہے جس کے لیے روزانہ اعلان کی ضرورت نہیں۔صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ سنہ 2011ءکے انقلاب کے بعد تیز ی کے ساتھ تبدیل ہونے والے سیاسی حالا ت نے ریاستی اداروں کو نئے چیلنجز سے دوچار کیا ہے۔ انقلاب کے بعد ریاستی اداروں کا وقار اور ان کا رعب بحال کیا گیا اور ماضی میں حاصل کیے گئے اھداف کا تحفظ کیا گیا۔