فیس بک پر جعلی نیوز پر پابندی عائد کرنے کیلئے سروے کا فیصلہ

سان فرانسسکو، 21 جنوری (یواین آئی) سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے جعلی نیوز پر پابندی لگانے کے لئے سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سوشل ویب سائٹ کے اس اقدام سے اس پر دستیاب نیوز مواد کی تعداد بھی گھٹنے کا امکان ہے ۔ 2016میں ہوئے امریکی صدارتی انتخابا ت کو متاثر کرنے کے لئے روس کی حمایت یافتہ اکا¶نٹ سے فیس بک پر اشتہارات اور غلط خبریں خوب نشر کی گئی تھیں۔ اس کے بعد سے فیس بک سوالوں کے گھیرے میں آ گیا ہے ۔فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے آفیشل فیس بک صفحے پر کہا،’یہ قدم سنسنی خیز خبروں پر لگام لگانے اور معیار کی بنیاد پر نیوز ذرائع کی شناخت کے لئے اٹھایا جا رہا ہے ۔ فیس بک کے افسر یا ماہر نہیں بلکہ اس کے یوزرس ہی نیوز آ¶ٹ لیٹ کی رینکنگ طے کریں گے ‘۔