اسلام آباد / کراچی 21جنور ی ( آئی این ایس انڈیا ) نقیب اللہ قتل کیس میں راوانوار کو پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں تحقیقاتی کمیٹی سمیت اعلیٰ حکام کے اجلا س میں ضلع ملیر کے تمام ایس ایچ اوز کی بھی تبد یلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ثناءاللہ عباسی نےاجلاس کی صدار ت کیجس میں انتہائی اہم اور سخت فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں اسپیشل برانچ، تحقیقاتی ٹیم اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔