کابل میں مسلح افراد کا ہوٹل پر حملہ

کابل 21جنوری (رائٹر) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک پانچ منزلہ انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل پر کم از کم چار مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ہوٹل کے منیجر احمد حارث نایاب نے کہا کہ حملہ آوروں نے کل ہوٹل کے اندر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد ہوٹل میں افرا تفری مچ گئی اور لوگ ادھر سے ادھر بھاگنے لگے ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی حفاظتی دستوں نے کم از کم دو حملہ آوروں کو مار دیا ہے .وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا کہ خصوصی حفاظتی دستے حملہ آوروں سے نمٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے آس پاس ہوا ۔ حملے میں ہلاک ہوئے لوگوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے ۔ حملے کی کسی بھی تنظیم نے اب تک ذمہ داری نہیں لی ہے ۔ انٹرکانٹی نینٹل ، وہی ہوٹل ہے جس پر سال 2011میں طالبان نے حملہ کیا تھا۔ تب نو حملہ آور سمیت کل 21افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ حملے کی کسی بھی تنظیم نے اب تک ذمہ داری نہیں لی ہے ۔خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار نے خبر دی ہے کہ حملہ آور مہمانوں پر گولی چلا رہے تھے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم پانچ لوگ اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں،لیکن مقامی میڈیا کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں بہت سے لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ ہے ۔