نیوزی لینڈ سے ٹی-20میں بھی ہارا پاکستان

ویلنگٹن ، 22 جنوری (یو این آئی)دورہ نیوزی لینڈ پر پاکستانی ٹیم کی شکستوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ٹی20 سیریز میں ٹیم کی ناقص بیٹنگ کا سلسلہ رک نہیں سکا اور نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میں سات وکٹ سے فتح حاصل کے سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی تھی۔اس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 3 وکٹ پر 106 رنز بناکر میچ جیت لیا ۔ نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں پیر کے دن کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے جب بلے بازی کا آغاز کیا تو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کی طرح اس سیریز کے پہلے میچ میں بھی پاکستان کا ‘ٹاپ آرڈر’ فیل ہو گیا۔ اوپنرز فخر زمان تین اور عمر امین صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ ون ڈا¶ن محمد نواز سات اور حارث سہیل نو کے انفرادی اسکور پر آ¶ٹ ہو گئے ۔ بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی لیکن دوسری طرف سے وکٹیں بدستور گرتی رہیں۔ بابر اعظم ہی نمایاں بلے باز رہے ، جنہوں نے اکتالیس رنز بنائے ۔ کپتان سرفراز احمد کی بلے بازی ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئی اور وہ نو رنز بنا کر اسٹمپ آ¶ٹ ہو گئے ۔ ون ڈے میچوں میں اچھی بلے بازی کرنے والے شاداب خان اس میچ میں کھاتہ کھولے بغیر ہی پہلی گیند پر ہی وکٹ کھو بیٹھے ۔ آخر میں حسن علی نے پاکستان کو سہارا دیا اور تئیس رنز بنائے ، یوں پاکستان ٹیم 105 کے مجموعی اسکور تک پہنچ سکی۔ پاکستان کے تمام کھلاڑی 20 ویں اوور میں آ¶ٹ ہو گئے ۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سا¶دی اور سیت رانس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔