جنوبی افریقہ کے خلاف رینا کی ٹی-20ٹیم میں واپسی

دہلی، 28 جنوری (یو این آئی) ٹوئنٹی 20 کے سرکردہ بلے باز سریش رینا کی ایک سال کے لمبے وقفے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے لئے ہندستانی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے ۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے 18 سے 24 فروری تک کھیلی جانے والی ٹوئنٹی 20 سیریز کے لئے ہندستانی ٹیم کا اتوار کو اعلان کیا۔ممبئی کے تیز گیند باز شاردل ٹھاکر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ان کے ٹیم ساتھی شریس ایر کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے ۔بائیں ہاتھ کے بلے باز رینا نے اپنا آخری ٹوئنٹی 20 میچ گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف فروری میں کھیلا تھا اور یو یو ٹیسٹ میں ناکام رہنے کے بعد مسلسل ٹیم سے باہر چل رہے تھے ۔رینا کو حال میں آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگ نے رٹین کیا تھا۔ رینا نے سید مشتاق علی ٹرافی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں بہترین فارم دکھائی تھی اور ایک سنچری سمیت 314 رن بنائے تھے اور اپنی ٹیم اترپردیش کے ٹاپ اسکورر رہے تھے ۔انہوں نے بنگال کے خلاف 146 کے اسٹرائک ریٹ سے ناٹ آ¶ٹ 126 رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔سری لنکا کے خلاف گزشتہ ٹوئنٹی 20 سیریز میں آرام پانے والے اوپنر شکھر دھون بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں جبکہ واشنگٹن سندر ، دیپک ہڈا، باسل تھمپی، محمد سراج اور ایر کو خارج کر دیا گیا ہے ۔سری لنکا کے خلاف دسمبر میں کھیلی گئی سیریز میں آرام پانے والے وراٹ کوہلی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے ۔ ہندستانی ٹیم جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز 1۔2 سے گنوانے کے بعد اب چھ ون ڈے کی سیریز کھیلے گی جس کے بعد ٹوئنٹی 20 سیریز جوہانسبرگ (18 فروری)، سنچورین ( 21 فروری) اور کیپ ٹا¶ن (24 فروری) میں کھیلی جائے گی۔ ٹیم: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، شکھر دھون، لوکیش راہل، سریش رینا، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، دنیش کارتک، ہردک پانڈیا، منیش پانڈے ، پٹیل، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، بھونیشور کمار، جسپریت بمراہ ، جے دیو انادکٹ اور شاردل ٹھاکر۔