بنگلور/حیدرآباد 28جنوری (یو این آئی) آئی پی ایل نیلامی میں قیمتوں میں با¶نسر ، گگلی اور بیمر کا دور دوسرے دن اتوار کو بھی جاری رہا اور بائیں ہاتھ کے نوجوان تیز گیند باز جے دیو انادکٹ کو راجستھان رائلس نے 11.50 کروڑ روپے کی ناقابل یقین قیمت پر خرید کر انہیں سب سے مہنگا ہندوستانی کھلاڑی بنا دیا۔ 26سالہ انادکت کو خریدنے کے لئے راجستھان رائلس کو کولکاتہ نائٹ رائڈرس، کنگز الیون پنجاب اور چنئی سپر کنگز سے سخت مقابلہ ملا۔ ہندستان کے منیش پانڈے اور لوکیش راہل کو ہفتہ کو 11 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا لیکن انادکت کو ملی قیمت نے سب کو حیران کر دیا۔ پانڈے کو سنرائزرس حیدرآباد جبکہ راہل کو پنجاب نے خریدا۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی نیلامی میں سب سے مہنگے کھلاڑی بنے ۔انہیں 12.50 کروڑ روپے میں راجستھان رائلس نے ہی خریدا تھا۔ دوسری طرف دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی پی ایل 2018جس پر تمام کی نظریں مرکوز تھیں،میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ۔آئی پی ایل 2018کے لئے کھلاڑیوں کی بولی کا دوسرا دن ان کھلاڑیوں کے لئے کافی بہتر رہا کیونکہ ایک ہی شہر سے تعلق رکھنے والے ان دو کھلاڑیوں کا دو مختلف ٹیموں کے لئے انتخاب عمل میں آیا۔اس انتخاب پر ان کے خاندانوں میں مسرت کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ سراج ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے بھی کھیل چکے ہیں۔ اس طرح اس آئی پی ایل کی بولی نے ان دونوں کھلاڑیوں کے کیرئیر کو نئی سمت اور نئی جلا بخشی ہے ۔حیدرآبادی کھلاڑیوں محمد سراج اور مہدی حسن کو آئی پی ایل 2018کے سیزن کے لئے بالترتیب رائل چیلنجرس بنگالورو اور سن رائزرس حیدرآباد نے حاصل کرلیا۔ جواں سال فاسٹ بولر سراج کا ستارہ عروج پر ہے جنہیں اس مرتبہ بنگالورو فرانچائز نے 2.60کروڑ روپے کے عوض خریدا ہے ۔دوسری جانب ایک اور حیدرآبادی کرکٹر مہدی حسن کو پہلی مرتبہ ان کے ہی شہر کی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد نے 20لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا ہے ۔ حسن بائیں ہاتھ کے بولنگ آل راونڈر ہیں۔ انہوں نے تاحال 25فرسٹ کلاس میچس کھیلتے ہوئے 63وکٹس حاصل کئے ہیں۔ حیدرآباد کی رانجی ٹیم کے لئے ان کا مظاہرہ پرتسلسل رہا ہے ۔ آئی پی ایل میں شامل کئے جانے سے 27سالہ حسن کا کیریر ایک نیا موڑ لے سکتا ہے اور وہ دولت سے مالا مال اس گھریلو لیگ کے ذریعہ مزید آگے جاسکتے ہیں۔ اس سے قبل گجرات کے تیز گیند باز انادکت کا بیس پرائس 1.50 کروڑ روپے تھا لیکن انہیں خریدنے کے لئے ٹیموں کے درمیان جم کر مقابلہ ہوا اور آخر کار انہیں راجستھان رائلس نے ریکارڈ 11.50 کروڑ روپے قیمت میں خرید لیا۔گزشتہ سال انادکت کو ان 30 لاکھ کی بیس پرائس پر ہی نئی ٹیم پنے نے خریدا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انادکت اس آئی پی ایل نیلامی میں سب سے مہنگے ہندوستانی کھلاڑی اور اس آئی پی ایل کے دوسرے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ۔اس آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں انگلینڈ کے آل را¶نڈر بین اسٹوکس، جنہیں راجستھان نے 12.50 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ انادکت کو خریدنے کے لئے سب سے پہلے چنئی نے 1.5 کروڑ کی بولی لگائی۔نیلامی میں پنجاب کی ٹیم بھی 4 کروڑ کی بولی کے ساتھ کود پڑی۔پنجاب نے انادکت کے لئے 6 کروڑ کی بولی لگا دی۔پنجاب نے پھر انادکت کے لئے 8، 9 اور 10 کروڑ روپے تک کی بولی لگا دی۔ابھی لگنے لگا تھا کہ پریتی زنٹا کی پنجاب ٹیم انادکت کو خرید لے گی لیکن چنئی کی ٹیم نے پھر سے انادکت کے لئے 11 کروڑ کی بولی لگا دی۔ آخر میں راجستھان کی ٹیم نے 11.50 کروڑ کا دا¶ کھیل دیا اور ان کی اس بولی کے سامنے ہر فرنچائزز نے سرینڈر کر دیا۔اس کے ساتھ ہی انادکت آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے بولر بن گئے ۔بائیں ہاتھ کے اس میڈیم فاسٹ بولر پر 11.50 کروڑ روپے کا دا¶ لگانے کی وجہ ان کی گزشتہ آئی پی ایل میں پختہ کارکردگی رہی ہے ۔جے دیو نے گزشتہ آئی پی ایل میں پنے سپرجائنٹس کے لئے محض 12 میچوں میں 24 وکٹ لیتے ہوئے سب کو حیران کر دیا تھا۔ انادکت نے 2010 میں اپنا آئی پی ایل ڈیبو کیا تھا اور اب تک وہ 47 آئی پی ایل میچوں میں 56 وکٹ لے چکے ہیں۔پنے کے علاوہ وہ آئی پی ایل میں دہلی ڈئیر ڈیولس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے بھی کھیل چکے ہیں۔ آئی پی ایل کے 11 ویں سیزن کے لئے کرکٹروں کی نیلامی کا آج دوسرا دن تھا۔پہلے دن کل 109 کرکٹروں کی نیلامی کی گئی، جس میں 78 کرکٹر بکے ۔ دوسرے دن افغانستان کے 16 سال کے آف اسپنر اور انڈر 19 ورلڈ کپ میں کھیل رہے مجیب زدران کو پنجاب نے 4 کروڑ روپے میں خرید کر انہیں نیلامی سرپرائز پیکیج بنا دیا۔ دوسرے دن کا ایک اور سرپرائز پیکیج آسٹریلیا کے تیز گیند باز ایڈرو¸ ٹائی رہے ، جنہیں پنجاب نے 7.20 کروڑ میں خریدا۔ نیلامی میں دوسرے دن بھی کئی معروف کرکٹر کو خریدار نہیں ملا۔ان میں کے سی کریپا، اقبال عبداللہ، ایس کوشک،ا یلیکس ہیلز، ایون مورگن، شان مارش، لینڈل سیمنس ، مورگن، شان مارش، رشی دھون، ڈیل اسٹین، ناتھن لیون ، پرگیان اوجھا، ناتھو سنگھ، نروشن ڈکویلا، ایڈین مارکرم، ورون آرون، انمکت چند، ٹایمل ملز، ایڈمز مل، جیسن ہولڈر اور تشارا پریرا شامل رہے ۔ دیگر کھلاڑیوں کو دیکھا جائے تو راہل چاھر کو ممبئی نے 1.9 کروڑ میں خریدا۔ان کا بیس پرائز 20 لاکھ روپے تھا۔چاھر ا سپن بولر ہیں اور انہوں نے گزشتہ سیزن میں پنے سپرجائنٹس کے لئے کھیلے تھے ۔بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز ندیم کو دہلی نے 3.2 کروڑ میں خریدا۔ 20 لاکھ کا بیس پرائز رکھنے والے گوتم کرشپا کو راجستھان نے 6.2 کروڑ میں، مرگن اشون کو کو بنگلور نے 2.20 کروڑ میں اور ویسٹ انڈیز کے نوجوان بلے باز ایون لوئیس کو ممبئی انڈینس نے 3.8 کروڑ روپے میں خریدا۔سورو تیواری 50 لاکھ بیس پرائس کے ساتھ اترے اور ممبئی انڈینس نے انہیں 80 لاکھ میں خریدا۔مندیپ سنگھ کو بنگلور نے 1.4 کروڑ میں خریدا۔منوج تیواری 50 لاکھ بیس پرائس کے ساتھ اترے اور کنگز الیون پنجاب نے انہیں ایک کروڑ میں خریدا۔ واشنگٹن سندر کو بنگلور نے 3.20 کروڑ میں خریدا جبکہ ان کا بیس پرائز 1.5 کروڑ تھا۔آل را¶نڈر پون نیگی کو اس بار ممبئی انڈینز نے ایک کروڑ میں حاصل کیا لیکن بنگلور نے رائٹ ٹو میچ کارڈ کا استعمال کر کے انہیں اپنے ساتھ کر لیا۔ دہلی نے آسٹریلوی آل را¶نڈر ڈینیل کرسٹین کو 1.5 کروڑ، جینت یادو کو 50 لاکھ اور گرکیرت سنگھ کو 75 لاکھ، ٹرینٹ بولٹ کو 2.2 کروڑ، انڈر 19 کے اسٹار اوپنر منجوت کالرا کو ان کے بیس پرائس 20 لاکھ ، انڈر 19 ٹیم کے آل را¶نڈر ابھیشیک شرما کو 55 لاکھ اور نیپال کے سندیپ لمچانے کو ان کے 20 لاکھ بیس پرائس پر ہی خرید لیا۔ گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس نے آسٹریلیا کے آل را¶نڈر بین کٹنگ کو 2 کروڑ 20 لاکھ، دہلی کے تیز گیند باز اور اس سیزن میں اپنی کپتانی میں دہلی کو ٹوئنٹی 20 چمپئن بنانے والے پردیپ سانگوان کو 1.5 کروڑ، جنوبی افریقہ کے آل را¶نڈر جے پی ڈومنی کو ان کے ایک کروڑ کے بیس پرائس پر، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جیسن بھرنڈرف کو 1.5 کروڑ، تجندر ڈھلوں کو 55 لاکھ اور شرد لومبا کو ان کے بیس پرائس 20 لاکھ روپے میں خرید لیا۔ حیدرآباد نے افغانستان کے محمد نبی کو 1 کروڑ، سندیپ شرما کو 3 کروڑ، سچن بے بی کو 20 لاکھ، انگلینڈ کے کرس جارڈن کو ان کے ایک کروڑ بیس پرائس پر، بلی سٹانلیک کو ان کے بیس پرائس 50 لاکھ اور بنگال کے وکٹ کیپر بلے باز شریوتس گوسوامی کو ایک کروڑ میں خریدا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کر نے والے تیز گیند باز شوم ماو¸ کو 3 کروڑ روپے میں کولکتہ نے خریدا۔ماو¸ کا بیس پرائس 20 لاکھ روپے تھا۔کرناٹک رنجی ٹیم کے کپتان ونے کمار کو کولکتہ نے 1 کروڑ میں خریدا۔کے کے آر نے رنکو سنگھ کو 80 لاکھ اور کیمرون ڈیلپورٹ کو ان کے بیس پرائس 30 لاکھ روپے میں خریدا۔ راجستھان نے فاسٹ بولر دھون کلکرنی کو 75 لاکھ میں رائٹ ٹو میچ کے ذریعے خریدا۔ راجستھان نے 20 لاکھ روپے میں انکت شرما کو، انوریت سنگھ کو 30 لاکھ میں، 20 لاکھ روپے میں شریس گوپال اور جیمنی ایس کو 20 لاکھ میں خریدا۔ پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب نے فاسٹ بولر موہت شرما کو 2.4 کروڑ رائٹ ٹو میچ کے ذریعے خریدا ۔ پنجاب نے فاسٹ بولر بریندر شرن کو 2.2 کروڑ اور تیز گیند باز بین دوارشیس کو 1 کروڑ 40 لاکھ میں خریدا۔اتر پردیش کے آکاشدیپ ناتھ کو پنجاب نے ایک کروڑ میں اپنے پالے میں لیا ۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی بنگلور ٹیم نے محمد سراج کو 2.6 کروڑ، ناتھن کولٹر نال کو 2.2 کروڑ اور انیرودھ جوشی کو 20 لاکھ میں خریدا۔سابق ہندوستانی کپتان اور دو بار کی فاتح مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم چنئی نے شاردل ٹھاکر کو 2.6 کروڑ،مشیل سیٹنر کو ان کے بیس پرائس 50 لاکھ میں، دیپک چاھر کو 80 لاکھ، آصف کے ایم کو 40 لاکھ، ہندوستانی بلے بازوں کو پریشان کرنے والے جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز لونگیسان¸ اینگد¸ 50 لاکھ بیس پرائس پر، کنشک سیٹھ کو ان کے بیس پرائس 20 لاکھ روپے میں اور دہلی کے دھرو شوری کو 20 لاکھ روپے میں خریدا۔