4لاکھ سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار: سعودی ذرائع

0
44

ریاض16جنوری ( آئی این ایس انڈیا )اقامہ ومحنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 4 لاکھ 8ہزار 858افراد گرفتار کر لئے گئے ۔ ان میں21سعودی بھی شامل ہیں۔ سعودی سیکیورٹی دستوں نے گرفتار شدگان کو متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا۔ان میں 2 لاکھ 56ہزار577 اقامہ قوانین جبکہ ایک لاکھ 7ہزار992 محنت قوانین اور44 ہز ار 289 سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورز ی کرنے وا لے شامل ہیں۔سعودی مملکت میں دراند ازی کرنے والے 5701 گر فتار کئے گئے۔ ان میں 77فیصد یمنی، 21فیصد ایتھوپین اور 2فیصد مختلف ممالک کے ہیں ۔ واضح ہو کہ سب کوبے دخل کر دیا گیا۔ سعودی عرب سے دراندازی کرنے وا لے 348گرفتار کئے گئے۔ غیر قانونی تار کین کو سفر یا رہائش کی سہولت فراہم کر نے والے 132سعودی گرفتار کئے گئے ہیں۔