کھیل

آئی سی سی کی غلطی سے آسٹریلیا نمبر ون

Written by Taasir Newspaper

دبئی ، 22 فروری (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک غلطی نے آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ملکی ٹی 20 کپ میں فتح پر آسٹریلیا کو ٹی20 کی نمبر ون ٹیم بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان پہلی سے دوسری پوزیشن پر لڑھک گیا تاہم کچھ وقت گزرنے کے بعد آئی سی سی کو احساس ہوا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 126 ریٹنگ پوزیشن کے باوجود پاکستان کو اعشاریہ 19 کی برتری حاصل ہے ۔ آسٹریلیا کی درست ترین ریٹنگ125 اعشاریہ 65 اور پاکستان کی 125 اعشاریہ 84 ہے ، اس اعتبار سے پاکستان نمبر ون ہے تو فوری طور پر آئی سی سی نے اپنی ویب پر پاکستان کو دوبارہ نمبر ون ٹی 20 ٹیم مان لیا ہے ۔کرکٹ کے حلقوں نے آئی سی سی کی اس غلطی کو حیرانی کی نگاہ سے دیکھا ہے ۔ ورلڈ ٹی 20 کی تازہ رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان کا پہلے نمبر پر قبضہ تاحال برقرار ہے ۔4 پوائنٹس کے فرق سے ہندستان کا تیسرا نمبر ہے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر چلی گئی ، عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز کاپانچواں نمبر ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper