کھیل

آنکھوں کے تیر چلانے والی پریا نے کی سچن سے ملاقات

Written by Taasir Newspaper

کوچی 24 فروری (یو این آئی) اپنی 26 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ سے راتوں رات انٹرنیٹ پر چھانے والی ملیالم اداکارہ پریا پرکاش واریر نے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے ایک میچ کے دوران یہاں ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر سے ملاقات کی۔ 18 سال کی پریا چینین ایف سی اور میزبان کیرالا بلاسٹرز کے درمیان کھیلے گئے آئی ایس ایل کے ایک فٹ بال میچ کو دیکھنے کے لئے جمعہ کو یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم پہنچیں، جہاں انہوں نے سچن سے ملاقات کی۔پریا اپنی ساتھی آرٹسٹ روہن ر¶ف اور چھوٹے بھائی کے ساتھ پیلی جرسی پہن کر کیرالا ٹیم کو چیرس کرنے پہنچی تھیں ۔ پریا نے بعد میں سوشل ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شئیر کر کے کہا کہ وہ سچن اور ابھیشیک بچن سے ملنے کے لئے بہت مشتاق تھیں۔پریا نے بعد میں اپنے ساتھی آرٹسٹ روہن کے ساتھ سچن کے ساتھ ایک تصویر بھی کھنچوائی، جس میں وہ سچن کے ساتھ ایک جرسی لے کر کھڑی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper